0
Saturday 26 May 2018 00:29
عید استقامت کی مناسبت سے سید حسن نصر اللہ کا خطاب

یوم القدس کو عالمی سطح پر انتہائی عظیم الشان انداز میں منایا جائے، حزب اللہ

یوم القدس کو عالمی سطح پر انتہائی عظیم الشان انداز میں منایا جائے، حزب اللہ
اسلام ٹائمز۔ سید حسن نصر اللہ نے ۲۵ مئی عید استقامت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ قدس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلوں کی مذمت کی خاطر اس سال یوم القدس کو بین الاقوامی سطح پر اور خصوصا ہمارے خطے میں بھرپور انداز میں منانے کی ضرورت ہے۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے لبنان کے جنوبی علاقے کی صیہونی حکومت کے ہاتھوں سے آزاد ہونیکی سالگرہ کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ لبنان اور عرب دنیا میں یہ کامیابی ایک اہم تاریخی واقعہ ہے۔ ایران اور شام سمیت جس نے بھی مقاومت کو یہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے مدد کی تھی ان کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ہمیں یہ کامیابی ایسے وقت میں نصیب ہوئی جب پوری دنیا لبنان اور جنوبی علاقوں سے رخ موڑ چکی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس زمانے میں لبنان کی مقاومتی فورسز کے پاس بہت ہی سادہ اور محدود تعداد میں وسائل تھے لیکن اس کے باوجود خداوند تبارک و تعالی نے یہ عظیم کامیابی لبنانی عوام اور ان کے مجاہد بیٹوں کے نام کی، چونکہ وہ اس کامیابی کے حصول کی استعداد اور صلاحیت رکھتے تھے۔ جب اسرائیلی دشمن نے لبنانیوں کی استقامت دیکھی تو بغیر کسی لیت و لعل کے لبنان کے جنوبی علاقے سے پسپائی اختیار کی۔
 
لبنان کے مایہ ناز عالم دین اور مقاومتی فورسز کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کی حزب اللہ کے خلاف نئی پابندیوں کے اعلان کے بارے میں کہا کہ ان پابندیوں کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا چونکہ درحقیقت حزب اللہ کہ عہدیداروں کے بینکوں میں کوئی پیسے ہی نہیں ہیں۔ اسکے باوجود یہ پابندیاں لبنانی عوام کیلئے نقصان دہ ہیں اور ان میں سے بعض کو خدا کے گھر کی زیارت سے روکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ لبنان کی حکومت کہ ذمہ داری ہے کہ امریکہ کی پابندیوں کے مقابلے میں اپنی عوام کی حمایت کرے، بعض لوگوں کو اس طرف متوجہ رہنا چاہیئے کہ امریکہ کی پابندیوں میں خود ان سے بڑھ کر امریکی نہ ہو جائیں۔ واضح رہے حال ہی میں امریکہ نے سید حسن نصر اللہ سمیت حزب اللہ کے بعض رہنماوں کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کیجانب سے پریشر لانے کی اصلی وجہ یہ ہے کہ ایران لبنان اور اس خطے میں مقاومت کا اصلی حامی ہے، امریکہ نے ایران سے مطالبہ کیا تھا کہ خطے کی مقاومتی فورسز کی مدد ختم کر دے، جو کوئی بھی مقاومتی فورسز کی مدد کر رہا تھا امریکہ نے اس کے خلاف دباؤ بڑھانا شروع کر دیا۔
 
خبر کا کوڈ : 727296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش