0
Wednesday 20 Jun 2018 00:24

عالمی ریسرچ سنٹر نے کے آئی یو گلگت کے ڈائریکٹر آئی مارک کو دو بڑے ریسرچ پروجیکٹ دے دیئے

عالمی ریسرچ سنٹر نے کے آئی یو گلگت کے ڈائریکٹر آئی مارک کو دو بڑے ریسرچ پروجیکٹ دے دیئے
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی گلگت کے ڈائریکٹر آئی مارک پروفیسر ڈاکٹر سید معظم نظامی نے دو بڑے ریسرچ پروجیکٹ حاصل کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تحقیقی مرکز "دی گلوبل چینج امپیکٹ سٹڈی سنٹر" کی جانب سے کے آئی یو کے ڈائریکٹر کو ان کے پروپوزل کو بہترین قرار دیتے ہوئے یہ دو بڑے ریسرچ پروجیکٹ انہیں دے دئیے۔ ڈاکٹر نظامی کو یہ پروجیکٹ آب و ہوا کی تغیر و تبدل کے تناظر میں جنگلات اور فصل کی پیداوار کے امکانات اور کمیونٹی کی سطح پر گلاف کیلئے تعاون کے موضوع پر ریسرچ کا موقع دیا گیا۔ اس ریسرچ کیلئے تمام مالی معاونت گلوبل چینج سٹڈی سنٹر کریے گا۔ ڈاکٹر نظامی اس پروجیکٹ پر یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کے تعاون سے بہت جلد کام شروع کریں گے۔ یونیورسٹی کے اساتذہ اور سٹاف سمیت طلباء نے اس اہم ریسرچ پروجیکٹ کے حصول پر ڈاکٹر معظم نظامی کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ اس پراجیکٹ کی تکمیل سے یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر مزید مضبوط و مربوط ہو گا۔
 
 
 
 
خبر کا کوڈ : 732418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش