0
Sunday 22 Jul 2018 16:05

پاکستان کے ازلی دشمن افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں، علاؤالدین مری

پاکستان کے ازلی دشمن افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں، علاؤالدین مری
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلٰی بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر سرحدوں کی حفاظت اور عوام کے جان ومال کا تحفظ کر رہی ہیں۔ چمن کے شہری غیور اور محب وطن ہیں۔ افغانستان میں بیٹھے پاکستان کے ازلی دشمن ہمسائیہ مسلمان ملک اور سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔ عوام کو جہاں بھی عدم تحفظ کا احساس ہوگا، میں وہاں پہنچ کر عوام کو تحفظ اور اظہار یکجہتی فراہم کرونگا۔ یہ بات انہوں نے آج چمن کے دورے کے موقع پر 5 مئی 2017ء کو مردم شماری کے دوران چمن کے سرحدی علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ کے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین میں امدادی رقوم کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر کہی۔ نگران وزیراعلٰی نے شہداء کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے اور زخمیوں کو چار چار لاکھ روپے تقسیم کیں۔پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف لوگ امن سے رہنا چاہتے ہیں، جوکہ دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔

فائرنگ کے واقعات بین الاقومی سرحدی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں، جن کی روک تھام ضروری ہے۔ چمن کے غیور اور محب وطن شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا، حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آئندہ انتخابات کے حوالے سے نگران وزیراعلٰی نے کہا کہ وہ بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ عوام کسی بھی منفی پروپیگنڈہ کا شکار ہوئے بغیر گھروں سے نکلیں اور آزادانہ ماحول میں اپنا ووٹ ڈالیں۔ انتخابات کا پرامن ماحول میں شفاف انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 739464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش