0
Sunday 22 Jul 2018 16:13

اگر انتخابات میں مداخلت کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا، محمود خان اچکزئی

اگر انتخابات میں مداخلت کی گئی تو دما دم مست قلندر ہوگا، محمود خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوام کو اپنی مرضی سے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا آزادانہ موقع دیا جائے۔ اگر انتخابات میں مداخلت کی گئی تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج برآمد ہونگے اور پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔ پشتونخوامیپ کا راستہ روکنے کیلئے مختلف حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کیلئے ایک پر امن، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ ماحول فراہم کریں، جہاں عوام اپنی مرضی سے اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں، جو ان کا بنیادی حق ہے۔ ہم یہ درخواست کرتے ہیں کہ ہم اس ملک کے باشندے ہیں۔ لوگوں کو چھوڑیں کہ وہ اپنی مرضی سے ووٹ ڈالیں اور ہمیں اپنی قومی جدوجہد اور اہداف کے حصول سے نہ روکا جائیں، کیونکہ ماضی میں اس طرح کے تلخ تجربات نے اس ملک کو دو لخت کیا اور اب پھر سے یہ ملک ایسے تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا مقتدر قوتوں کی جانب سے انتخابات میں کسی قسم کی مداخلت ملک کیلئے نیگ شگون نہیں۔ پشتون قوم کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو یہ سوچنا ہوگا کہ ہمارا قصور کیا ہے۔؟ 40 سال سے ہم پر ناروا جنگ مسلط کی گئی ہے اور افغانوں کو جنگ میں دھکیلا گیا ہے۔ دنیا کی تاریخ میں کسی بھی ملک میں اتنی طویل جنگ نہیں لڑی گئی۔ پشتونخوامیپ نے اپنے وطن اور قوم کی دفاع میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔ ہمارا گناہ یہ ہے کہ ہم پاکستان کا دفاع کر رہے ہیں۔ پاکستان ہمارا ملک ہے۔
خبر کا کوڈ : 739468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش