0
Monday 25 Mar 2024 10:35
مستقل امن کے قیام کا فارمولا کیا ہے؟

کرم کی موجودہ صؤرتحال پر صدر تحریک حسینی علامہ تجمل حسینی کا خصوصی انٹرویو

کرم میں کشیدہ رہنے والی صورتحال کے محرکات کیا ہیں؟
متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم (لوئر تحصیل) کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کے ساتھ موصوف نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ ملکر ٹیکسلا میں ایک دینی درسگاہ نیز اسلام آباد میں ایتام کیلئے ایک جدید اکیڈمی کی بنیاد رکھی، جہاں بچوں کو دینی علوم کے علاوہ جدید دنیاوی تعلیم بھی دی جاتی ہے۔ 11 مارچ 2022ء کو تحریک حسینی کے صدر منتخب ہوئے اور آجکل اسی پلیٹ فارم سے علاقائی سطح پر سیاسی، سماجی، قومی اور مذہبی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ناظرین کرام ضلع کرم میں تقریباً سال بھر حالات خراب رہتے ہیں۔ سڑکوں کی بندش سے لیکر مسلح فرقہ وارانہ فسادات معمول بن چکے ہیں۔ راستے میں مسافر گاڑیوں پر پتھراو سے لیکر فائرنگ تک کے واقعات پیش آتے ہیں۔ ایسے حالات کی وجوہات کیا ہیں۔ اسکا مستقل حل کیا ہے۔ اسکے پیچھے کیا عوامل کارفرما ہیں۔ یہ اور ایسے ہی کارآمد سوالات کے جوابات کیلئے اسلام ٹائمز نے پاراچنار میں موجود فعال سیاسی اور مذہبی تنظیم تحریک حسینی کے صدر اور علاقے کے سٹیک ہولڈر علامہ سید تجمل الحسینی سے ویڈیو انٹرویو کیا ہے۔ چنانچہ علاقے کی تازہ صورتحال جاننے خصوصاً مذکورہ سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہمارے ساتھ رہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)

https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1124612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش