0
Friday 26 Apr 2024 23:21

پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گورنرشپ مانگ رہے ہیں، زاہد خان

پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گورنرشپ مانگ رہے ہیں، زاہد خان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنماء زاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گورنرشپ مانگ رہے ہیں۔ اسلام آباد سے جاری بیان میں زاہد خان نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا کے لیے لین دین ہو رہی ہے، اگلا گورنر سودا کرکے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے کہ پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر گورنرشپ مانگ رہے ہیں، وہ کہیں گے کہ مجھے آپ نے برباد کیا ہے تو ایڈجسٹ بھی کریں۔ اے این پی رہنماء نے مزید کہا کہ گورنر کے پاس اختیارات کیا ہوتے ہیں، وہ تو ایک ڈاک خانہ ہوتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ صوبوں میں کوئی حکومت ہے اور نہ ہی مرکز میں حکومت ہے، ملک اس وقت مشکلات میں ہے۔ زاہد خان نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی حکومت بھی کامیاب نہیں ہے، موجودہ اپوزیشن کا ایک کام ہے کہ انھوں نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کسی نے اپنا بغل بچہ رکھا ہوا ہے، جس نے سودا کرنا ہے، پارلیمنٹ کی اس وقت کوئی وقعت نہیں رہی، یہاں لوگ جمہوریت سے تنگ آچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1131385
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش