0
Sunday 24 Aug 2014 09:55

تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کیخلاف ہوچکی ہیں، نیویارک ٹائمز

تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کیخلاف ہوچکی ہیں، نیویارک ٹائمز
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں عمران خان کے خلاف ہوچکی ہیں، پرجوش انداز میں کھیل کا آغاز کرنے والے عمران خان کو اب دھرنا پرامن انداز میں ختم کرنے کا راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔ پاکستان میں جاری دھرنوں پر بین الاقوامی میڈیا میں تبصروں اور تجزیوں کا سلسلہ جاری ہے، نیو یارک ٹائمز لکھتا ہے کہ آزادی مارچ میں لوگوں کی تعداد تحریک انصاف کی توقعات سے کہیں کم رہی، جس کی وجہ سے احتجاج موثر اور نتیجہ خیز نہ ہوسکا۔ دبائو کا حربہ کام نہ آنے پر عمران خان کو انتہائی اقدامات کے اعلانات کرنے پڑے، سول نافرمانی کے اعلان اور کارکنوں کو ٹیکس اور یوٹیلٹی بل نہ دینے کی ہدایت کو مضحکہ خیز قرار دیا گیا۔ حکومت اور تحریک انصاف دونوں پر بحران کے حل کے لیے دباؤ بڑھتا جارہا ہے، معاملات آگے بڑھانے کی کنجی عمران خان کے پاس ہے جنہیں اپنے احتجاج کو پرامن طور پر ختم کرنے کا راستہ ڈھونڈنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 406382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش