0
Wednesday 30 Jul 2014 17:52

عمران خان ایک سال بعد کیوں انتخابات پر سوال اٹھا رہے ہیں، نواز شریف

عمران خان ایک سال بعد کیوں انتخابات پر سوال اٹھا رہے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جمہوریت سے ہی آگے بڑھ سکتا ہے، لانگ مارچ کرنے والوں کا ایجنڈہ کیا ہے، وہ کیا چاہتے ہیں۔؟ کھل کر بتاتے بھی نہیں، ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے معاشی اصلاحات پرکام کر رہے ہیں۔ ن لیگ سعودی عرب کے وفد سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں عام آدمی نے بھی جمہوریت کے حق میں ووٹ دیا ہے، انتخابات کے بعد عمران خان نے کہا تھا تحفظات کے باجود نتائج تسلیم کر رہے ہیں، اب ایک سال مکمل ہونے کے بعد انتخابات پر عمران خان سوال اٹھا رہے ہیں۔ بلوچستان کے بارے میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسائل میں کمی آئی ہے اور حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اپنے بے گھر بہن بھائیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد بھجوائیں۔
خبر کا کوڈ : 402223
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش