0
Thursday 2 Oct 2014 19:20

شہید ڈاکٹر قیصر عباس سیال ملت تشیع کا عظیم سرمایہ تھے، تہور حیدری

شہید ڈاکٹر قیصر عباس سیال ملت تشیع کا عظیم سرمایہ تھے، تہور حیدری
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے شہید ڈاکٹر قیصر عباس سیال کی برسی کے موقع پر مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر قیصر عباس سیال ملت تشیع کا عظیم سرمایہ تھے، انکی ملت تشیع کیلئے بینظیر و ناقابل فراموش خدمات ہیں، شہید بااخلاق، بابصیرت اور ملنسار ہونے کے ساتھ دیگر صفات کی حامل شخصیت تھے۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی بطور مرکزی نائب صدر آئی ایس او کے طلباء کی فکری تربیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرکزی صدر نے شہید قیصر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کو فخر ہے کہ اس کی تاریخ شہیدوں کے لہو سے سرخ ہے، شہید کی خدمات کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر قیصر, شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے عزیز ترین ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔ شہداء کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے یکم اکتوبر 1999ء کو انکے عزم و حوصلہ کو خاک و خون میں غلطاں کر دیا لیکن شہید کا پیغام ہمیشہ زندہ و جاوید رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 412928
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش