0
Sunday 20 Apr 2014 09:57

امریکی فوجیوں میں خود کشیوں کا رحجان ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا، ایڈمرل ولیم میکرین

امریکی فوجیوں میں خود کشیوں کا رحجان ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گیا، ایڈمرل ولیم میکرین
اسلام ٹائمز۔ امریکی فوج میں خود کشیوں کا رحجان ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج کے خصوصی آپریشنز کمانڈر کے سربراہ ایڈمرل ولیم میکرین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے عرصے میں خصوصی آپریشنز فورسز کے درمیان خود کشی کے رحجان میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوفزدہ ہوں کہ ہم خود کشی کے اس رحجان کو روکنے میں ناکام نہ ہوجائیں۔ ہماری فوج کے خصوصی دستے گزشتہ بارہ تیرہ سال سے انتہائی مشکل محاذوں پر لڑ رہے ہیں۔ اور فوجیوں کے درمیان خود کشی کے رحجان کی وجہ بھی یہی ہے کہ ان کے لئے سخت محاذ پر لڑتے ہوئے حالات کی سختی برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے، جس کی وجہ سے ذہنی دبائو کا شکار ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 374660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش