0
Sunday 23 Nov 2014 16:22

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء دورہ اسکردو مکمل کر کے گلگت پہنچ گئے

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء دورہ اسکردو مکمل کر کے گلگت پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی سرزمین شہداء گلگت پہنچ گئے۔ گلگت آمد کے موقع پر علماء کرام، تنظیمی احباب اور کارکنان نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی دورہ اسکردو مکمل کر کے سرزمین گلگت پہنچ گئے۔ گلگت مقپون داس کے مقام پر صوبائی سینئر نائب صدر جی بی علامہ شیخ مرزا علی، صوبائی جنرل سیکرٹری محمد علی شیخ، دیدار علی صوبائی نائب صدر، ڈویژنل صدر شیخ سجاد حسین قاسمی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری عمران حسین، ضلعی آرگنائزر سید قائم علی شاہ کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء سخی احمد جان، شیخ سلطان صابری، شیخ ناصر حسین ناصری، جعفریہ یوتھ، جے ایس او کے کارکنان اور حراموش کے مومنین نے شاندار استقبال کیا۔ علامہ عارف حسین واحدی کو ایک قافلہ کی شکل میں صوبائی آفس پونیال روڈ لایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 421018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش