0
Thursday 17 Jul 2014 23:41

برطانیہ کا دو پاکستانی سفارتکاروں کا استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ

برطانیہ کا دو پاکستانی سفارتکاروں کا استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ لندن میں تعینات دو پاکستانی سفارتی اہلکاروں پر سنگین جرائم کے الزامات کے بعد برطانیہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان اہلکاروں کا سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا جائے۔ رپورٹ میں برطانوی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات دو پاکستانی سفارتی اہلکاروں پر سنگین جرائم کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایک اہلکار پر جنسی زیادتی اور دوسرے پر بچوں کے اغوا کا الزام ہے۔ الزامات سامنے آنے کے بعد برطانوی حکومت نے دونوں اہلکاروں سے تفتیش کے لیے پاکستان سے اُن کا سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کامطالبہ کیا ہے، جس پر حکومت پاکستان نے ایک سفارتکار کا استثنیٰ جزوی طور پر ختم کر دیا ہے، چنانچہ اب میٹرو پولیٹین پولیس سفارتی اہلکار سے پوچھ گچھ کر سکے گی۔
خبر کا کوڈ : 400076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش