0
Tuesday 18 Nov 2014 22:35

گلگت بلتستان کے طلباء کو سوچی سمجھی سازش کے تحت جہالت میں دھکیلا جا رہا ہے، سید عاطف موسوی

گلگت بلتستان کے طلباء کو سوچی سمجھی سازش کے تحت جہالت میں دھکیلا جا رہا ہے، سید عاطف موسوی
سید عاطف موسوی کا تعلق روندو ستک سے ہے اور ڈی اے ای تھرڈ ائیر کے طالب علم ہیں آپ امامیہ اسکاوٹس اوپن گروپ کے اسسٹنٹ چیف اسکاوٹس تھے حال ہی میں آئی ایس او بلتستان ڈویژن کی مجلس عمومی نے انہیں آئندہ کیلئے میر کاروان منتخب کیا ہے اسلام ٹائمز نے ان سے انٹرویو کیا ہے وہ اپنے محترم قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ (ادارہ)

اسلام ٹائمز: سب سے پہلے میں آپ سے میں یہ جاننا چاہوں گا کہ طلباء تنظیم کے سربراہ ہونے کے ناطے آپ گلگت بلتستان میں تعلیمی صورتحال کو کس نگاہ سے دیکھتے ہیں۔؟

 سید عاطف موسوی: گلگت بلتستان میں اس وقت تعلیمی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہاں کے طالب علموں کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت جہالت کے اندھیرے میں دھکیلا جا رہا ہے۔ یہاں ہم پر ظلم کی انتہا یہ ہے کہ بلتستان بھر میں ایک یونیورسٹی بھی موجود نہیں۔ گرچہ یہاں قراقرم یونیورسٹی گلگت کا ایک کیمپس موجود ہے لیکن اس کیمپس کے معیار تعلیم پر بھی سوالیہ نشان ہے اور یہاں تعلیم و تدریس سے زیادہ کسی اور مقصد کے لیے سرگرم نظر آتا ہے۔ یہاں پر ہمارے تعلیمی اداروں میں آج کل ناچ گانے کی محافل سجنے لگی ہیں اس کی مثال یونیورسٹی کیمپس میں ہونے والے سپورٹس ویک کے دوران دیکھنے میں آئی ہے۔ تعلیمی ادارے جو اسلامی تہذیب و ثفافت کا محاذ ہوتے تھے لیکن افسوس کے ساتھ یہ ادارے فحاشی و عریانی کی تربیت گاہیں معلوم ہوتی ہیں۔ اسی طرح گلگت بلتستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں سے زیادہ اساتذہ موجود ہیں لیکن چند ایک کے علاوہ سارے ناقابل اور میڑک پاس اساتذہ ہیں جو کہ ہماری تعلیم اور نئی نسل کے ساتھ مذاق ہے۔ ارباب حل و عقد کو چاہیئے کہ مذاق کا یہ سلسلہ ختم کیا جائے۔

اسلام ٹائمز: آپ بلتستان میں طلباء کی تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا پالیسیز رکھتے ہیں۔؟
سید عاطف موسوی: اس حوالے سے یہ ہے کہ آئی ایس او پاکستان کا BOLD کے نام سے ایک ذیلی ادارہ موجود ہے جو کہ پاکستان بھر کی طرح بلتستان میں بھی تعلیم پر کام کر رہا ہے جس میں Pre board ایگزام قابل ذکر ہے۔ بلتستان میں بھی تعلیمی مسائل کو حل کرنے کے لیے بولڈ کی فعالیت اطمینان بخش ہے۔ آپ کو عرض کرتا چلوں کہ آئی ایس او بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام مختلف تعلیمی سرگرمیاں ہوتی ہیں ان میں کیریئر کونسلنگ، ونٹر کیمپس جس میں طالبعلموں کو لاہور لے کے جاتے ہیں اور جس کے نتائج بھی بہت اچھے آتے ہیں۔ اس سلسلے میں سب سے اہم بات آپ سے شیئر کرتا چلوں کہ بلتستان کے مستحق اور ذہین بچوں کے امتحان کے بعد 50 کے قریب طالب علموں میں سکالرشپ کا اجراء کیا گیا ہے جو کہ سارا سال مفت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ یوں آئی ایس او اپنی بساط سے بڑھ کر کام کر رہی ہے۔
 
اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان کو درپیش مسائل کیا کیا ہیں اور حل کیا ہیں۔؟
سید عاطف موسوی: میرے نزدیک اس وقت گلگت پاکستان کا  سرفہرست مسئلہ قیادت کا مسئلہ ہے۔ قیادت سے مراد جو ہمارے سیاسی قائدین ہیں جب تک مخلص، دیانت دار، اہل اور بابصیرت قائدین ایوانوں میں نہیں آئیں گے ہمارے مسائل حل ہونا مشکل ہے۔ دوسرا بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کرپشن ہمیں دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، انکے خلاف عملی اقدام کی ضرورت ہے۔

اسلام ٹائمز: کیا آپ گلگت بلتستان میں امن کی موجودہ صورتحال سے مطمئن ہیں۔؟
سید عاطف موسوی: ان دنوں گلگت بلتستان میں امن کی جو صورتحال ہے وہ انتہائی خوش آئند ضرور ہے لیکن ہمیں اس خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیئے کہ یہاں امن ہے۔ گلگت کے گلی کوچوں میں حالیہ دنوں میں ہونی والی داعش کے حق میں چاکنگ انتہائی خطرناک ہے اسی طرح تحریک طالبان کے نئے ترجمان محمد خراسانی جنکا تعلق بلتستان سے ہے کا تقرر ہونا انتہائی خطرناک ہے اور اسکے آفٹر شاک بھی ضرور ہونگے بالخصوص بلتستان انتظامیہ کو ہوش کے ناخن لینے چاہیئیں۔  ہمیں اس امن کے ماحول میں کسی بھی ناخوشگوار مسئلہ سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا چاہیئے۔ جیسے کہ مولا علی (ع)  فرماتے ہیں کہ امن کے دور میں جنگ کی تیاری کیا کرو اور جنگ کے دور میں امن کی تیاری کرو۔

اسلام ٹائمز: گلگت بلتستان میں امریکی تنظیموں کی موجودگی کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گے۔؟
سید عاطف موسوی: گلگت بلتستان میں موجود امریکی تنظیمیں ایک خفیہ ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں جیسے یو ایس ایڈ بلتستان میں مختلف پراجیکٹ پر کام کر رہی ہیں کوئی ملک کسی غرض کے بغیر کسی کیلئے کچھ نہیں کرتا، اسی طرح یہ یو ایس ایڈ بھی بلتستان بھر میں اپنے ایک خاص ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ یو ایس ایڈ کو چائنہ اور رشیا وغیرہ سے نکال دیا ہے اگر یہ امریکی تنظیمیں مخلص ہیں تو ان کو رشیا وغیرہ سے کیوں نکال دیا گیا۔ انشاءاللہ ہم خدا کی تائید سے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 420273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش