0
Saturday 26 Jul 2014 22:01

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم سکھ فسادات، 2 افراد ہلاک

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلم سکھ فسادات، 2 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے سہارنپور ضلعے میں دو اقلیتی برادریوں مسلمانوں اور سکھوں کے درمیان ایک زمین کے لئے ہفتے کو پرتشدد واقعات رونما ہوئے جس نے فرقہ وارانہ رخ اختیار کر لیا، پُرتشدد تصادم میں پولیس اہلکار سمیت تقریباً 20 افراد زخمی ہوگئے ہیں، بعض بھارتی ٹی وی چینلوں کے مطابق اس میں 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں، زخمیوں کو سہارنپور کے ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ سہارنپور کے قطب شیخ تھانے کے علاقے میں ہوا، اتر پردیش کے اے ڈی جی (لا اینڈ آرڈر) مکل گوئل نے بتایا کہ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے قطب شیخ سمیت کوتوالی اور منڈی تھانہ علاقوں میں کرفیو لگا دیا گیا ہے، دونوں فرقوں کی جانب سے مشتعل ہجوم نے پرتشدد رخ اپنایا اور علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ زنی کے واقعات نظر آئے، بھیڑ پر قابو پانے کے لئے مقامی پولیس کو ربڑ کی گولیاں چلانی پڑیں، تنازع اس وقت شروع ہوا جب دو مذہبی مقامات کے درمیان کی زمین پر طرفین میں سے ایک نے کچھ تعمیراتی کام شروع کیا، قابل ذکر ہے کہ 40 سال سے بھی زیادہ وقت سے گردوارہ روڑ واقع حسن عسکری مسجد والی جگہ ایک ہندو خاندان نے مسلم لوگوں سے خریدی تھی چند سال قبل ان لوگوں نے یہ جگہ سکھوں کو فروخت کر دی اور سکھوں نے نئی تعمیر کی غرض سے اس جگہ کو مسمار کردیا تبھی سے یہ معاملہ روشنی میں آیا جبکہ اس جگہ کے مالکان نے یہ جگہ کافی پہلے ایک ہندو خاندان کو فروخت کر رکھی تھی اس وقت مسجد کے اس تنازعہ کو نہیں اٹھایا گیا جب یہ جگہ سکھوں نے خریدی ہے تبھی سے یہ معاملہ سرخیوں میں آیا آج صبح بھی اس جگہ پر گزشتہ روز ڈالے گئے لینٹر کو گرانے کی غرض سے ہزاروں افراد پر مشتمل بھیٹر نے گردوارہ کی اس متنازعہ جگہ پر بنے لنٹر کو گرادیا۔
خبر کا کوڈ : 401653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش