0
Monday 15 Sep 2014 09:55

متاثرین کی امداد، علی گیلانی کا کنٹرول لائن کھولنے کا مطالبہ

متاثرین کی امداد، علی گیلانی کا کنٹرول لائن کھولنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹرول لائن کو کھول دیا جائے اور عالمی امدادی اداروں کو متاثرین تک براہ راست رسائی دی جائے، بھارت نے مشکل لمحات میں کشمیری عوام کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کشمیری عوام کو ڈبونا چاہتا ہے۔ بھارتی میڈیا ریسکیو کارروائیوں کی بے بنیاد اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ اگر اقوام متحدہ کشمیر میں اس انسانی المیہ کو روکنے میں ناکام رہی تو تمام تر جانی نقصانات کی ذمہ داری عالمی اداروں پر عائد ہو گی۔ سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار نے ظلم کی انتہا کر دی ہے، اس نے عالمی اداروں کو ریلیف اینڈ ریسکیو کارروائیوں سے بھی روک رکھا ہے، اگر سری نگر کے متاثرین سیلاب کی فوری مدد نہ کی گئی تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔ نریندرمودی نے عالمی دنیا کو دھوکہ دینے کے لئے مقبوضہ وادی کا فضائی دورہ کیا۔ سید علی گیلانی نے اقوام متحدہ، حکومت پاکستان، او آئی سی کے رکن ممالک سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ ریاست میں رونما ہونے والے اس بہت بڑے انسانی المیہ کو روکنے کے لئے سیلاب میں ڈوبے ہوئے لاکھوں لوگوں کی فوری مدد کریں۔
خبر کا کوڈ : 409764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش