0
Friday 24 May 2024 00:30

خراج عقیدت، شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی

خراج عقیدت، شہید ڈاکٹر ابراہیم رئیسی
کلام: حسین پارس نقوی

قرآں کا محافظ تھا، وہ عمار علی تھا
وہ زور علی، فخر نبی، شیر جلی تھا
وہ گلشنِ شبیر کے آنگن کی کلی تھا
وہ آل حسنؑ، خادمِ قدسِ رَضوی تھا
وہ شر کی سیاہی میں چراغِ یَزلی تھا

ایوان ستم کے لیے شمشیر و سناں تھا
مظلوم کی نصرت کا وہ مضبوط نشاں تھا
الفت کا پیمبر تھا محبت کا مکاں تھا
 وہ دشمن دیں کے لیے مختار جری تھا
قرآں کا محافظ تھا، وہ عمار علی تھا

لرزاں تھے ترے دم سے یہودی و نصاریٰ
ہیبت تری باطل پہ تھی یو این (UN) تا بخارا
لگتا تھا کہ آیا ہے سلیمانی دوبارہ            
باطل کے لیے ضرب حسین ابن علیؑ تھا
قرآں کا محافظ تھا، وہ عمار علی تھا

غزہ کے کنارے پہ ہے فرعون کا لشکر
اقصیٰ کا تحفظ ہی رہا اس کا مقدر۔۔
وہ مونس مظلوم بھی وہ مرگِ ستمگر
وہ نیتنِ یاہو کا عدوئے ازلی تھا
قرآں کا محافظ تھا، وہ عمار علی تھا

وہ خانہ ابیض کے لیے صورت فولاد
اولاد امیہ کے لیے بوذر و مقداد
پارسؔ وہ دیا بجھ کے ہوا ماہم نوشاد
تصویر میں وہ مثل علی خامنہ ای تھا
قرآں کا محافظ تھا، وہ عمار علی تھا
خبر کا کوڈ : 1137190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش