0
Thursday 16 Sep 2010 20:03

یوم یکجہتی،پاک ایران دوستی کا آئینہ دار

یوم یکجہتی،پاک ایران دوستی کا آئینہ دار
آر اے سید
آج پورے ایران میں،پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جا رہا ہے۔رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ملت اور حکومت ایران نے پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی بھیانک تباہی پر اور کروڑوں متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے طور پر اس دن کو قومی سطح پر منانے کا اعلان کیا تھا،جس کے تحت دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں بڑے پیمانے پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لئے امداد وصول کرنے کے کیمپ لگائے گئے تھے۔اسلامی جمہوریہ ایران اب تک امداد کی درجنوں کھپیں پاکستان روانہ کر چکا ہے اور حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے 10 کڑور ڈالر کی رقم کا اعلان کیا گيا ہے۔ واضح رہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطبہ عید میں پاکستان کے تباہ کن سیلاب کو جھان اسلام کا سب سے فوری اور ضروری  مسئلہ قرار دیتے ہوئے،اسے ایک بڑی مصیبت سے تعبیر کیا تھا اور عالم اسلام سے کہا تھا کہ اس مشکل کی گھڑی میں فوری طور پر پاکستانی عوام کی مدد کریں۔
رہبر انقلاب نے عالم اسلام،اقوام عالم،مسلم ملکوں اور اسلامی کانفرنس تنظیم کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ سب کو مل کر پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنا چـاہئے،آپ نے فرمایا کہ آج عالم اسلام کا سب سے فوری اور ہنگامی مسئلہ پاکستان کا سیلاب ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پاکستان کے سیلاب زدگان نے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود ماہ مبارک رمضان میں روزے رکھے فرمایا کہ آج عید کا دن ہے،اجتماع کا دن ہے،آج امت اسلامیہ کا دن ہے،بنابریں سب کو کمر ہمت باندھنا چاہئے اور پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کرنی چاہیے۔
آپنےُ فرمایا البتہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نے پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کی ہے اور ایران کے عوام نے بھی مختلف عناوین سے مدد کے لۓ اقدامات کئے ہیں،لیکن جس بڑے پیمانے پر سیلاب سے تباہی ہوئی ہے،اس کے پیش نظر جتنی مدد کی گئی ہے وہ ناکافی ہے اور ہر طرح سے مدد کرنا ہمارا فریضہ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہ صرف ملت ایران سے ہی خطاب نہيں ہے،بلکہ دنیا کے تمام مسلمانوں سے خطاب ہے،سب کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے آگے آئيں۔
آپ نے فرمایا کہ پاکستان میں آنے والے سیلاب کا نام صرف سیلاب ہے لیکن درحقیقت یہ پاکستان کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی مصیبت ہے،انھوں نے فرمایا کہ پاکستان کی قوم ایک مومن،دیندار،متدین اور ہر اعتبار سے پیش قدم قوم رہی ہے،جو آج اتنی بڑی مصیبت میں گرفتار ہے۔
آپ نے فرمایا کہ دریائے سندھ شمال سے جنوب تک طغیانی کر رہا ہے اور شمالی پاکستان سے لے کر جنوبی پاکستان تک کا علاقہ پانی میں ڈوب گیا ہے،جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی زندگیاں اجڑ گئی ہيں،بچے،بوڑھے اور مرد و خواتین سب کے سب بے بس و مجبور ہو گئے ہيں،ان کے پاس کھانے کو کھانا نہيں ہے،پہننے کو لباس نہيں ہے اور سر چھپانے کے لئے جگہ نہیں ہے،انھیں آج ہر چیز کی ضرورت ہے۔انھوں نے فرمایا کہ اب تک جتنی بھی امداد دی گئی ہے،وہ ناکافی ہے پاکستان کو بہت بڑا جھٹکا لگا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے ساتھ ہی پاکستان میں امن و امان اور سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا۔آپ نے فرمایا کہ تسلط پسند اور موقع پرست حکومتیں اس موقع سے فائدہ اٹھا رہی ہيں،اس درمیان بعض بیرونی حکومتوں کی کوشش ہے کہ پاکستان کو اپنے فوجی اڈے میں تبدیل کر لیں یہ ایک اور تشویش کی بات ہے،لیکن ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کے بہادر اور غیور عوام اس مسئلہ کی جانب متوجہ ہوں گے،اور انشاء اللہ خدا ان کی مدد کرے گا۔
بہرحال یہ رہبر انقلاب اسلامی کی ملت پاکستان سے محبت اور الفت کا نتیجہ ہے کہ آج پورے ایران میں پاکستانی سیلاب زدگان کے ساتھ عوامی اور حکومتی سطح پر یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یقیناً ملت پاکستان اس وقت جس مشکل سے ْدوچار ہے،اس سے رہائی کے لئے اسے جس امداد کی ضرورت ہے،ایران کی مسلمان قوم اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گی۔

خبر کا کوڈ : 37318
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش