اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سانحہ مستونگ کے خلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ علامہ عارف حسین واحدی نے ملک میں اہل تشیع کے قتل عام پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری طور پر دہشتگردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کرے اور ان کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈالے۔