اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کی نئی کابینہ کا انتخاب ہوگیا ہے، جس کے مطابق ثاقب بنگش قائمقام صدر ہونگے جبکہ ۲۴ رکنی کابینہ تنظیمی معاملات چلائے گی، قبل ازیں مولانا منیر حسین جعفری نے صدر کی حیثیت سے اپنی کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ اس اجلاس میں تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔