اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے ڈی جی رینجرز ہاؤس میں اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات کی، ملاقات میں محرم الحرام میں امن و امان کی فضاء کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا، اس موقع پر علامہ شبیر حسن میثمی، علامہ جعفر سبحانی، حسنین مہدی اور مسلم رضا بھی موجود تھے۔