اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے زیراہتمام صوبہ پنجاب کے مسئولین کا اسکاوٹ کیمپ منعقد ہوا۔ تین روزہ اسکاوٹ کیمپ سرگودہا، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت مختلف ڈویژنز کے اسکاوٹنگ مسئولین نے شرکت کی۔ اسکاوٹ کیمپ کے شرکاء سے علماء اور مرکزی مسئولین نے گفتگو کی۔