0
Sunday 2 Oct 2011 14:21

بھارت کو افغانستان میں اہم ذمہ داری سونپنے کی امریکی کوششیں

بھارت کو افغانستان میں اہم ذمہ داری سونپنے کی امریکی کوششیں
کراچی:اسلام ٹائمز۔ بعض اخباری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ بھارت کو افغانستان میں اپنے نائب کے طور سے متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے جبکہ بھارت بھی طالبان سے بہتر مراسم کیلئے پرامید ہے۔ اس سلسلے میں افغان، امریکہ اور بھارتی قیادت کا مشترکہ اجلاس ہفتہ بھر میں ہونے جارہا ہے۔ ادھر ہفتہ کے روز افغانستان میں متعین بھارتی سفیر اور بھارتی ملٹری اتاشی نے امریکی سفیر کے ہمراہ افغان صدر حامد کرزئی اور کابل میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں نیٹو کمانڈر سے بھی ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کانگریس ہیڈ کوارٹر اور بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں پاکستان اور امریکہ کے بگڑتے ہوئے تعلقات اور کابل میں بھارت کو اہم کلیدی رول کے ملنے کے حوالے سے طویل دورانئے کے الگ الگ اجلاس ہوئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ ہفتہ کے روز امریکی سفیر کے ساتھ پینٹاگون کے اہم عہدیداروں نے وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سے ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہی امریکی عہدیدار بھارتی اپوزیشن پارٹی بی جے پی کی قیادت سے بھِی انکے ہیڈکوارٹر میں ملے ہیں۔ امریکیوں کی اچانک حکمران اور اپوزیشن گروپ کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد دونوں بڑی پارٹیوں نے اپنے الگ الگ اجلاس طلب کئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ پینٹاگون سے آئے اہم عہدیدار کے اعزاز میں حیدرآباد ہاؤس میں لنچ کا انتظام کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ اور سونیا گاندھی نے ڈاکٹروں کی اجازت سے اس لنچ میں شرکت کی ہے۔ اس لنچ کی تقریب میں اپوزیشن رہنما کے علاوہ آرمی چیف، بحریہ اور ائرفورس کے چیفس، قومی سلامتی کے امور کے اعلیٰ عہدیداروں اور وزیر دفاع کے علاوہ سینئر وزیر پرناب مکھرجی نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 103078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش