0
Tuesday 4 Oct 2011 12:12

لاہور ہائیکورٹ نے پیپکو سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول طلب کر لیا، وفاقی حکومت،واپڈا اور لیسکو حکام کو سات اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری

لاہور ہائیکورٹ نے پیپکو سے لوڈ شیڈنگ کا شیڈول طلب کر لیا، وفاقی حکومت،واپڈا اور لیسکو حکام کو سات اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری
لاہور:اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے ملک بھر میں ہونے والی لوڈ شیڈنگ سے متعلق پیپکو حکام سے مکمل شیڈول گیارہ اکتوبر کو طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عظمت شیخ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو در خواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ملک میں اس وقت غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور لاہور سمیت تقریبا تمام اضلاع میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جس سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ ایوان صدر، وزیراعظم اور وزیراعلی ہاوس کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی قرار دینا عوام کے ساتھ امتیازی سلوک ہے۔ جسٹس شیخ عظمت سعید نے درخواست باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پیپکو سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول گیارہ اکتوبر کو طلب کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی کے باعث لاہور کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی قرار دینے کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے باقاعدہ منظور کر لی ہے اور وفاقی حکومت، واپڈا اور لیسکو حکام کو سات اکتوبر کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 103591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش