0
Wednesday 5 Oct 2011 00:03

وزیراعلٰی بلوچستان کی خاموشی سے لگتا ہے کہ وہ دہشتگردوں سے ملے ہوئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پنجاب

وزیراعلٰی بلوچستان کی خاموشی سے لگتا ہے کہ وہ دہشتگردوں سے ملے ہوئے ہیں، مجلس وحدت مسلمین پنجاب
لاہور:اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے بلوچستان حکومت کو کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار  ٹھہراتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماﺅں مولانا ابوذر مہدوی، افسر حسین خان اور حسین عارف نے کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ہزارہ کمیونٹی کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کے کوئٹہ تفتان روڈ شیعوں کی قتل گاہ بن چکی ہے، جبکہ وزیراعلٰی بلوچستان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس سے ان خدشات کو تقویت ملتی ہے کہ وہ دہشتگردوں سے ملے ہوئے ہیں۔ 
ایم ڈبلیو ایم کے رہنماون کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی ملک دشمن عناصر کروا رہے ہیں۔ کوئٹہ کے راستے ایران جانے والے زائرین کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو اس راستے میں واقع تجارتی مراکز بند ہو جائیں گے اور خدشہ ہے کہ ایران سے آنے والی پانی و بجلی بھی بند ہو جائے۔ مجلس وحدت کے رہنماﺅں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگردوں کے ہاتھوں نہتے شہریوں کا قتل حکومت کے خفیہ اداروں اور پولیس کی کارکردگی کی ناکامی کا ثبوت ہے، ریاست شہریوں کو تحفظ فراہم نہ کر سکے تو پھر انارکی کو پھیلنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 103769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش