0
Saturday 22 Oct 2011 12:27

غلامان مصطفٰی ص شاتمین رسول کا مقابلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، ثروت اعجاز قادری

غلامان مصطفٰی ص شاتمین رسول کا مقابلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، ثروت اعجاز قادری
کراچی:اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یہود و نصاریٰ اور انکے ایجنٹ مسلمانوں کے دلوں سے حب رسول ص ختم نہیں کر سکتے۔ علماء حق یہود و ہنود کی سازشوں سے عوام کو آگاہ کریں۔ تحفظ ناموس رسالت ریلی یہود و نصاریٰ اور انکے ایجنٹوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ اسلام امن، پیار، محبت، اخوت، بھائی چارے اور انسانیت کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ غلامان مصطفی شاتمین رسول کا مقابلہ کرنا اچھی طرح جانتے ہیں۔ تحفظ ناموس رسالت ریلی میں تا حد نگاہ سر ہی سر ہونگے، عاشقانِ رسول اس پرامن ریلی میں بھر پور شرکت کر کے کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ملاقات کے لئے آئے ہوئے کارکنان، ذمہ داران، عوام اور معززین و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سنی تحریک اسلام کی سربلندی، ذات پات، رنگ و نسل اور تعصب کے خاتمے کے لئے جدوجہد کرتی رہے گی، ہمارے شہید قائدین نے دہشت گردی، فرقہ واریت کے خلاف عملی طور پر میدان میں آکر کام کیا۔ جو مذہبی جنونیوں اور ملک دشمن قوتوں کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور اس نیک راہ میں ہماری اعلیٰ قیادت کو شہید کر دیا گیا۔ مگر ہم آج بھی ان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں اور انشاء اللہ ان کے نیک مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سنی تحریک نے ہمیشہ ان چہروں کو بے نقاب کیا جو اسلام اور ملکی سلامتی کے لئے خطرہ تھے اور آئندہ بھی ان قوتوں کے خلاف برسر پیکار رہیں گے، جو اسلام میں بگاڑ پیدا کر رہے ہیں اور ملک سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ بھی محب وطن اور دہشت گرد میں فرق کی تمیز کرے، تاکہ محب وطن قوتیں اسلام اور ملک کی ترقی کے لئے آگے بڑھ کر کام کر سکیں۔
خبر کا کوڈ : 108110
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش