0
Tuesday 30 Apr 2024 23:50
پاکستان کی 3 مئی کو اپنا پہلا چاند مشن روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل

پاکستان کی 3 مئی کو اپنا پہلا چاند مشن روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل

پاکستان کی  3 مئی کو اپنا پہلا چاند مشن روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اپنا پہلا تاریخی چاند مشن روانہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہے۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا ہے کہ 3 مئی بروز جمعہ دن بارہ بج کر پچاس منٹ پر پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ مشن چین کے چاند پر جانے والے چینگ 6 لونار مشن کے ساتھ بھیجا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اس سیٹلائیٹ ائی کیوب قمر کی لانچ کو پاکستان سپیس ادارے کی ویب سائیٹ سے لائیو بھی دیکھا جا سکے گا۔ اس آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیولپمنٹ سپارکو اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے کی گئی ہے۔ اس آئی کیوب سیٹلائیٹ میں  چاند کی تصاویر لینے کےلئے دو کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔
چین کا لونار مشن چاند کے دور دراز مقام پر لینڈ کرے گا جہاں سے نمونے جمع کرنے کے بعد وہ دوبارہ خلا میں واپس آئے گا اور وہاں سے اس کی زمین کا سفر شروع ہو گا۔ یہ مشن پاکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مشن میں چین کا چینگ 6 لونار مشن اپنے ساتھ پاکستان کا آئی کیوب کیو سیٹلائیٹ بھی لے کر جائے گا جسے مختلف اقسام کے ٹیسٹوں کے بعد اس مشن کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ہندوستان نے اگست کے مہینے میں اپنا انتہائی کم خرچ مشن کامیابی سے چاند پر بھیجا تھا جو چاند کے جنوبی حصے میں اترا تھا اور اسے ہندوستان کی سپیس تحقیقات کے میدان میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1132221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش