0
Wednesday 1 May 2024 08:53

آزاد کشمیر حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، عبدالماجد خان

آزاد کشمیر حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے، عبدالماجد خان
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر حکومت کے ترجمان و وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی سربراہی میں قائم آزاد حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں ریاستی میڈیا کو مضبوط کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات کے بجٹ کو دوگنا کرنے سمیت دیگر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ کوئی بھی مستند صحافتی ادارہ کسی بھی حوالے سے مجھ سے حکومتی امور یا میری وزارت سے متعلق موقف لینا چاہے تو ہمہ وقت حاضر ہوں، فیس بک کے ذریعے کیچڑ اچھالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سوشل میڈیا کو بے لگام چھوڑیں گے تو معاشرہ تباہ ہو جائے گا، سوشل میڈیا کے حوالے سے باقاعدہ قانون سازی ناگزیر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ و حکومتی ترجمان عبدالماجد خان نے کہا کہ کسی بھی کمی یا کوتاہی کو اجاگر کرنے کے لیے اخبارات سمیت دیگر مستند فورمز موجود ہیں، حکومت سب سے پہلے ریاستی عوام اور میڈیا کے آگے اپنے آپ کو جوابدہ سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں آزاد حکومت میں وزیر اطلاعات بھی رہا ہوں اس لیے اور صحافی برداری سے دیرینہ تعلق ہے، دارلحکومت سمیت ریاست بھر کے لوگ میرے خاندان کو بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کو ہمیشہ سے مثبت لیا ہے تاہم سوسائٹی کو صحافت اور بلیک میلنگ میں فرق جاننا ہو گا اور اس کے لیے قانون سازی سمیت حکومت اپنا ضروری کردار ادا کریگی۔ 

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے آنے کے بعد بلیک میلنگ کا نیا حربہ آ گیا ہے کہ کسی مشہور شخصیت کے خلاف سوشل میڈیا پر چند پوسٹیں لگا کر اس کی عزت کو تارتار کیا جائے اور اسے بلیک میل کر کے اپنے مذموم مقاصد یا مطلوبہ کام نکلوانے کی مذموم کوشش کی جائے، یہ انتہائی خطرناک عمل ہے جس سے معاشرے میں انتشار بڑھ رہا ہے، پرنٹ میڈیا کی طرح سوشل میڈیا کے لیے بھی قانون سازی کرنا ہو گی تاکہ معاشرے میں بڑھتے انتشار اور بلیک میلنگ کو ختم کیا جا سکے، اس حوالے سے صحافتی کمیونٹی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے معاشرے میں جھوٹ اور سچ کی تمیز بھی معدوم ہوتی جا رہی ہے جبکہ صحافت جیسے مقدس پیشے کے معیار پر بھی حرف آیا ہے۔ ترجمان حکومت نے کہا کہ میڈیا کا تہہ دل سے احترام کرتا ہوں، ہمیشہ میڈیا کی تنقید سے خود کی اصلاح کرنے کی کوشش کی ہے، عامل صحافیوں کی ریاست کے لیے مثالی خدمات ہیں، جن کا دل سے احترام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132267
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش