0
Wednesday 1 May 2024 11:04

بھارت اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، ڈاکٹر کلیم عباسی

بھارت اسرائیل کی طرز پر مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، ڈاکٹر کلیم عباسی
اسلام ٹائمز۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف آزاد کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا ہے کہ بھارت اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلم اکثریتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور آبی دہشت گردی جیسے گھنائونے اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کو اپنے پیروں تلے روند رہا ہے۔منگل کے روز جامعہ کشمیر اور جموں کشمیر لبریشن کمیشن کے اشتراک سے ’’ہندوستان کے زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی تحریک حق خودارادیت پر اثرات‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پانچویں بین الجامعاتی انگریزی تقریری مقابلہ جات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کے بعد دوسرا ایسا ملک ہے جو متنازعہ علاقہ میں آبادی کی ہیت کو تبدیل کر کے مستقبل میں اقوام متحدہ کی منظور شدہ قراردادوں کے تحت ہونے والی رائے شماری پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ یہ مقابلہ جات صرف تقریری مقابلہ جات نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کو اُس کے اصل تناظر سے آگاہ کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور آبی دہشت گردی دونوں ہی خطرناک بھارتی عزائم کو بے نقاب کرتے ہیں۔ وائس چانسلر جامعہ کشمیر نے کہا کہ بھارت اس حقیقت سے پوری طرح آگاہ ہے کہ اُسے چاہتے نہ چاہتے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کو اُن کا پیدائشی حق، حق خودارادیت دینا ہو گا اور یہی وجہ ہے کہ وہ وہاں اکثریتی مسلم علاقوں میں بھارتی شہریوں کو آباد کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1132283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش