0
Wednesday 1 May 2024 11:41

یکم مئی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے، بیرسٹر سلطان

یکم مئی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ یکم مئی کو محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت کارکنوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی اور اُن کا وقار بھی برقرار رکھا جائے گا۔ یکم مئی اپنے حقوق کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے محنت کشوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن ملک کی معاشی ترقی کے لیے مزدوروں اور محنت کشوں کی اہمیت کا اعتراف ہے۔ ہمارا مذہب سماجی انصاف اور لوگوں کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے۔ دنیا بھر کے تمام مزدور پیشہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر ریاست آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ 1886ء میں شکاگو کے مزدورں نے اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کر کے انہیں اپنی جرات اور تنظیم پروان چڑھانے کا شعور دیا۔ قربانی اور اس تحریک میں محنت کی قدر و احترام کا تصور ایک روح کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم قومی ترقی کیلئے نیک نیتی سے کام کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1132288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش