0
Wednesday 1 May 2024 12:35

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم شروع

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں سڑکوں، فٹ پاتھوں سے تجاوزات کے خاتمہ کی مہم شروع
اسلام ٹائمز۔ کراچی کی مصروف سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر قائم ٹریفک کے لیے رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خاتمہ کی مہم شروع کردی گئی، ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں اقدامات اور کارروائی کی رپورٹ کمشنر کو پیش کر دی۔ واضح رہے کہ 27 اپریل کو سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے 3 روز میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ہدایت دی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اداروں سے مضبوط رابطہ رکھیں، ان کی مدد کریں۔ رپورٹ کے مطابق متعلقہ اداروں اور ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے علاقوں میں ان سڑکوں کی نشاندہی کرلی، جہاں تجاوزات ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور پیدل چلنے والوں کے لیے مشکلات ہیں، ان تجاوزات کو ان کی نوعیت اور تقاضوں کے مطابق بتدریج ہٹایا جارہا ہے۔ کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنرز کو کارروائی سے آگاہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ شاہ فیصل کالونی میں شمع شاپنگ سینٹر شاہ فیصل کالونی نمبر 3 کلمہ چوک عظیم پورہ روڈ پر کارروائی کر کے تجاوزات ہٹائی گئیں، بلدیہ عظمیٰ اور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ مل پو لیس کی مدد سے کارروائی کی گئی۔ اسی طرح ضلع جنوبی میں انسداد تجازات ٹیم بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر آئمہ رام پتم داس روڈ لیاری اور شو مارکیٹ گارڈن میں کارروائی کر کے تجازات ہٹا دی گئیں۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کیماڑی جنید اقبال نے کمشنر کو رپورٹ میں بتایا یے کہ دیہہ موچ بلاک ایک ایل ڈی اے 42 اسکیم میں کارروائی کر کے 30 ایکڑ سرکاری زمین پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں کارروائ کی گئ تجاوزات کے خاتمہ کی اس کارروائی میں ضلعی انتظامیہ اور انٹی اینکروچمنٹ فورس نے حصہ لیا۔ رپورٹ کے مطابق زمین ایل ڈی اے کی ملکیت تھی جو کارروائی مکمل کر کے ایل ڈی اے کے حوالہ کر دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر وسطی فواد غفار نے کمشنر کو آگاہ کیا کہ ضلع وسطی میں ٹریفک میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف بلدیہ عظمی کے ساتھ مل کر 2 مئ کو مہم شروع کی جائے گی، جو ایک ہفتہ تک جاری رہے گی کارروائی کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش