0
Wednesday 1 May 2024 12:38

کراچی میں گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنےکا امکان

کراچی میں گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنےکا امکان
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں سورج آگ برسانے لگا، شہر میں صبح سے ہی تیز دھوپ کا راج ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر آئندہ 3 روز تک جاری رہنےکا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت موسم گرم اور خشک ہے، موجودہ پارہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، تاہم گرمی کی شدت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنےکا امکان ہے، جبکہ کم سے کم پارہ 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کا تناسب 9 فیصد ہے، جبکہ شمال مغرب سمت سے 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1132302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش