0
Friday 3 May 2024 18:48

اپریل 2024ء میں سیمنٹ کی فروخت میں کمی

اپریل 2024ء میں سیمنٹ کی فروخت میں کمی
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے کہا ہے کہ اپریل 2024ء میں سیمنٹ کی فروخت 0.29 فیصد کم ہوئی۔ کراچی سے اے پی سی ایم اے کے جاری شدہ اعلامیہ کے مطابق اپریل 2024ء میں 29 لاکھ 43 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی۔ اعلامیہ کے مطابق اپریل 2023ء میں سیمنٹ کی فروخت 29 لاکھ 51 ہزار میٹرک ٹن تھی۔ اپریل 2024ء میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 23 لاکھ ٹن 28 ہزار میٹرک ٹن رہی۔ اپریل 2024ء میں سیمنٹ کی برآمد 6 لاکھ 14 ہزار میٹرک ٹن رہی۔ مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 3 کروڑ 74 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔ مالی سال 2023ء کے ابتدائی 10 مہینوں کے مقابلے میں رواں سال کھپت 2.45 فیصد زائد رہی۔ اے پی سی ایم اے نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے تعمیرات اور تعمیر کیلئے سیمنٹ ضروری ہے، صارف کو کم لاگت سیمنٹ کی فراہمی سود مند ہوگی، حکومت آئندہ سال بجٹ میں سیمنٹ کی صنعت پر توجہ دے۔
خبر کا کوڈ : 1132670
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش