0
Friday 3 May 2024 21:30

جماعت اسلامی سے رابطہ، اپوزیشن اتحاد کا وفد کل حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کریگا

جماعت اسلامی سے رابطہ، اپوزیشن اتحاد کا وفد کل حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کریگا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سے رابطہ کے معاملہ پر اپوزیشن اتحاد کا وفد کل امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کرے گا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق ملاقات منصورہ میں کل دوپہر دو بجے ہو گی۔ اپوزیشن اتحاد کے وفد میں صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی کے راہنما اسد قیصر شامل ہوں گے۔ وفد میں ثناء اللہ بلوچ اور اسد نقوی بھی شامل ہوں گے۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں جماعت اسلامی کو اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے کی دعوت دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1132691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش