0
Friday 3 May 2024 22:19

 حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرے، حافظ نعیم الرحمن 

 حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرے، حافظ نعیم الرحمن 
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے چاند پر پاکستان کے سیٹیلائیٹ مشن آئی کیوب قمر کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مواقع دستیاب ہوں تو پاکستانی سائنس و ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں۔ آئی کیوب قمر مشن کی کامیاب لانچنگ پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے اساتذہ، طلبہ اور سپارکو ٹیم کو مبارک باد دی اور کہا کہ معاشی بدحالی سے نکلنے کا واحد راستہ آئی ٹی و دیگر جدید ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینے میں ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے لیے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرے۔ انھوں نے سیٹیلائٹ مشن کی کامیابی کے لیے دعا کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1132697
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش