0
Saturday 4 May 2024 22:51

غزہ میں صیہونی جرائم کیخلاف کیوبا کے طلباء بھی میدان میں اتر آئے

غزہ میں صیہونی جرائم کیخلاف کیوبا کے طلباء بھی میدان میں اتر آئے
اسلام ٹائمز۔ کیوبا کی ہوانا یونیورسٹی کے طلباء نے فلسطینی پرچم تھام کر غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں جنگ کے فی الفور خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومتی فورسز کے شدید تشدد آمیز رویے کے باوجود امریکہ، یورپ و کینیڈا میں بھرپور احتجاج کرنے والے یورنیورسٹی طلباء کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کیوبا کے طلباء نے بھی غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو حاصل امریکی حکومت و یونیورسٹیوں کی اندھی حمایت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

-
 
مقامی ذرائع کے مطابق امریکی یونیورسٹی طلباء کے خلاف امریکی پولیس فورسز کے انتہائی پرتشدد سلوک کے برعکس ہوانا یونیورسٹی کا احتجاجی مظاہرہ پرامن طریقے اور پولیس کی حمایت کے ساتھ منعقد ہوا۔
 
خبر کا کوڈ : 1132854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش