0
Saturday 4 May 2024 22:52

فلسطینی مجاہدین کا غاصب صیہونیوں پر شدید حملہ، دسیوں اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی

فلسطینی مجاہدین کا غاصب صیہونیوں پر شدید حملہ، دسیوں اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی
اسلام ٹائمز۔ آج غزہ پر مسلط کردہ غاصب صیہونی رژیم کی انسانیت سوز جنگ کے 211ویں روز الجہاد الاسلامی فی فلسطین کی عسکری شاخ سرایا القدس نے ایک ویڈیو فوٹیج جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے جنوب مغرب میں نتساریم کی صیہونی سپلائی لائن کو مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس سے دسیوں غاصب اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

ادھر کم از کم جانی نقصان کے اعلان کی پالیسی پر عمل پیرا غاصب صیہونی رژیم کے عبرانی میڈیا نے بھی آئندہ کچھ گھنٹوں میں غزہ میں جنگبندی اور قیدیوں کے تبادلے کے اسرائیلی معاہدے کے حماس کی جانب سے قبول کر لئے جانے کا دعوی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آج کی لڑائی میں "دسیوں اسرائیلی فوجی" صرف "زخمی" ہوئے ہیں کہ جنہیں پیچھے منتقل کرنے کے لئے کم از کم 5 ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا گیا!

-
خبر کا کوڈ : 1132855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش