0
Friday 10 May 2024 13:16

حکومت کے طور پر ہم پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ

حکومت کے طور  پر ہم  پی ٹی آئی سے بات کرنےکو تیار ہیں، رانا ثنا اللہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نےکہا ہےکہ سیاسی جماعت اور حکومت کے طور  پر ہم  پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، یہ کونسی سیاست ہے، جب پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا تھا ہم نے اس وقت بھی ساتھ بیٹھنے کو کہا تھا، ایک طرف کہتے ہیں کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں اور دوسری طرف کہتے ہیں ہم نے مینڈیٹ چرایا۔ سانحہ 9 مئی کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ پتہ تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج کرے گی، یہ نہیں پتہ تھا کہ حملے کرے گی، حملے کا پتہ ہوتا تو انتظام کچھ اور ہوتا، حکومت سمجھتی تھی کہ پی ٹی آئی والے ویسے ہی احتجاج کریں گے، جیسے سیاسی لوگ کرتے ہیں، چوک پر آئیں گے نعرے لگائیں گے تو  ان کو انگیج کرکے اٹھالیں گے لیکن انہوں نے جو کچھ کیا حکومت اس کے لیے تیار نہیں تھی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہونے دیا جاتا تو 30 دنوں میں فیصلے ہو جاتے، اتنا ثبوت ہے کہ کسی قسم کا کوئی ابہام ہے ہی نہیں، ٹرائل ہوگا تو کسی کو سزا ہوگی ، ٹرائل ہی اسٹے ہوگیا ہے، دفاعی ادارے کی تنصیبات پر حملہ ہوا تو فیصلہ کیا گیاکہ ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 1134046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش