2
7
Friday 10 May 2024 15:43

پاکستان کے گرد گھیرا تنگ ہو سکتا ہے، پالیسیوں پر نظرثانی کریں، فیصل محمد

خطہ میں امریکی مداخلت محدود کرنے پر عمران کو پابند سلاسل کیا گیا، عالمی مصالحت کار
پاکستان کے گرد گھیرا تنگ ہو سکتا ہے، پالیسیوں پر نظرثانی کریں، فیصل محمد
اسلام ٹائمز۔ عالمی مصالحتکار اور ممتاز تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے مسلم دنیا کو کمزور رکھنے کیلئے اسرائیل کو حد سے زیادہ مضبوط کیا اور اب صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ اسرائیل کئی بین الاقوامی معاملات میں عالمی برادری اور ان کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے، جو کئی ریاستوں کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، فیصل محمد نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برداری کی تمام کوششوں کو نظرانداز کرکے جس طرح صیہونیوں نے غزہ میں بربریت کا مظاہرہ کیا وہ سب کے سامنے ہے، امریکہ اگر چاہتا تو اسرائیل کو غزہ میں ہی روک سکتا تھا، لیکن صرف  مذمتی بیانات دیئے گئے اور دوسری جانب اسرائیل کو خطرناک اسلحہ کی فراہمی جاری رکھی۔
 
فیصل محمد نے کہا کہ سوائے ایران کے کسی اسلامی ملک نے کوئی بھی کردار ادا نہیں کیا، جس کی وجہ سے اب صیہونیوں کو رفاح میں مسلمانوں کی بڑی نسل کشی کا موقع مل گیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مشرق وسطی میں شروع ہونیوالی جنگ اب سیاسی مفادات سے نکل کر مذہبی جنگ میں تبدیل ہو چکی ہے، اور اس جنگ کا دائرہ اس خطہ میں جہاں افغانستان ایران اور پاکستان جیسی مضبوط اسلامی ریاستیں موجود ہیں، لانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ان تینوں ریاستوں کو خصوصاً پاکستان کو اپنے اندرونی اور بیرونی معاملات پر نظرثانی کرنا ہوگی، کیونکہ پاکستان میں مغربی مفادات کے تحفظ کیلئے چند ایسی غلطیاں ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے اس کے گرد خطرات بڑھ رہے ہیں۔
 
عمران خان کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب نے فیصل محمد نے واضح کہا کہ عمران خان کو پاکستان اور خطہ میں امریکی مداخلت کو محدود کرنے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا گیا، لیکن سخت عوامی مزاحمت کی وجہ سے حکومت انھیں سزا دینے سے گھبرا رہی ہے، اس لئے مغرب کی کوشش ہے کہ حکومت کے ذریعے عمران خان کیساتھ معاملات طے کر لیے جائیں تاہم لگتا نہیں کہ عمران اس پر خوشدلی سے راضی ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 1134081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Irshad Ahmed
Belgium
الارمنگ ہے یہ بیان، بالکل متفق ہوں، پاکستان کے حالات KPK اور کشمیر ناقابل بیان
Ko_user Mumata
Belgium
Very In_formative _and Very Exclusive statement
ہماری پیشکش