0
Friday 10 May 2024 20:46

4 جون کو بی جے پی کی وداعی طے ہے، راہل گاندھی

4 جون کو بی جے پی کی وداعی طے ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ موجودہ عام انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی شکست یقینی ہے اور اترپردیش انڈیا گروپ کم از کم 50 سیٹیں جیتے گا۔ اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کے کانگریس امیدواروں آلوک مشرا اور راجا رام پال کی حمایت میں جی آئی سی گراؤنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 4 جون 2024ء کو نریندر مودی اب ہندوستان کے وزیراعظم نہیں رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ اسے تحریری طور پر لے لیں اور اتحاد کو اترپردیش میں 50 سے کم سیٹیں نہیں ملنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے سرمایہ داروں کے 16 لاکھ کروڑ روپے کے قرضے معاف کئے، انہیں 500 ایکڑ زمین فراہم کی، لیکن کسانوں کے قرضے معاف نہیں کئے ساتھ ہی بے روز گاروں کو پکوڑے تلنے کا مشورہ دیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کشمیر سے کنیا کماری اور منی پور سے مہاراشٹر تک کا سفر کرنے کے بعد انہوں نے لوگوں کے مسائل کو سمجھا اور اس کے مطابق منشور تیار کیا۔
خبر کا کوڈ : 1134103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش