0
Friday 10 May 2024 21:07

آٹھ فروری کو تاریخ کے بدترین انتخابات ہوئے، مالک بلوچ و محسن داوڑ

آٹھ فروری کو تاریخ کے بدترین انتخابات ہوئے، مالک بلوچ و محسن داوڑ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان و نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بزرگ سیاسی رہنماء افراسیاب خٹک، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے چیئرمین محسن داوڑ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق کوآرڈینیٹر احمد جان نے ملاقات کی۔ جس میں سیاسی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے رہنماﺅں نے اس بات کا اظہار کیا کہ آٹھ فروری کو ملک میں تاریخ کے بدترین انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ عوام کے مینڈیٹ کو پاﺅں تلے روندھ کر مرضی و منشا کے افراد کو جتوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ملک مزید سیاسی و معاشی بدحالی کا شکار ہوجائے گا۔
 
سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے جو امیدیں تھیں وہ دم توڑی نظر آرہی ہیں۔ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے عوام اور مظلوم اقوام و طبقات کے مفادات پر حکمرانوں سے کمپرومائز کرلیا۔ اس لئے آج بھی جمہوریت کی بحالی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی اور قوموں کی برابری اہم قومی معاملات ہیں، جن پر قومی و سیاسی و جمہوری قوتوں کو یکجا ہوکر انصاف کے حصول اور ملک میں شفاف و غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد اور ملکی اداروں کی انتخابی عمل میں مداخلت کے خلاف متحد ہوکر اپنے جمہوری سیاسی کردار کو ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 
ملاقات میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مزمل شاہ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیلہ گیلانی، انجینئر شیر احمد محسود، ایمل خان ناصر اور رحمت خان، جبکہ نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی، مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، مرکزی انفارمیشن سیکرٹری اسلم بلوچ، علی احمد لانگو، مشکور انور، فدا بلیدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ رہنماﺅں نے سیاسی پارٹیوں کے درمیان رابطوں کو دوبارہ فعال و متحرک رکھنے اور سیاسی گفت و شنید و مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر جان محمد بلیدی کو ذمہ داری دی گئی کہ وہ تمام قوم پرست و وطن دوست قیادت و سیاسی پارٹیوں کی قیادت سے مشاورت کے بعد مشترکہ اجلاس کے انعقاد کو یقینی بنائیں تاکہ مشترکہ و متفقہ لائحہ عمل تشکیل دیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 1134127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش