0
Friday 10 May 2024 21:02

ملک احمد خان نے حکومتی اتحاد کے مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی

ملک احمد خان نے حکومتی اتحاد کے مخصوص ارکان کی رکنیت معطل کر دی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کو بڑا جھٹکہ لگ گیا، سپیکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومتی اتحاد کو ملنے والی خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں معطل کر دیں۔ پنجاب اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے معطل ہونے والے ارکان کی تعداد 27 ہے، سپیکر نے ارکان کی معطلی کے حکم پر آج سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔ سنی اتحاد کونسل نے ڈیسک بجا کر سپیکر کی رولنگ کا خیر مقدم کیا، سپیکر پنجاب اسمبلی نے ایوان میں سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ ملک احمد خان نے اپوزیشن کے مخصوص نشستوں پر پوائنٹ آف آرڈر کو درست قرار دے دیا۔ 226 ارکان کے ساتھ اسمبلی کے ایوان میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی نون لیگ کے 23 ارکان معطل ہوئے، ایوان میں نون لیگ کے حمایتی ارکان کی تعداد 203 رہ گئی۔
خبر کا کوڈ : 1134130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش