0
Friday 10 May 2024 21:41

پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق

پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
اسلام ٹائمز۔ پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں میں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر اتفاق ہو گیا۔ ہفتہ کے روز سے نان فائلرز کی روزانہ کی بنیاد پر 5 ہزار سمز بند کرنے کا عمل شروع ہو گا۔ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کیلئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کیساتھ ملاقات ہوئی۔

ملاقاتوں کا مقصد ٹیکس سال 2023ء کے نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنا یقینی بنانا ہے۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے چھوٹے بیچز میں مینوئل طریقے سے سمز بلاک کرنے سے اتفاق کیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ ٹیلی کام آپریٹرز کو مہیا کر دی گئی۔ ٹیلی کام آپریٹرز نے نان فائلرز کو سمز بلاک کرنے کے پیغامات بھیجنا شروع کردیئے۔
خبر کا کوڈ : 1134145
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش