0
Friday 10 May 2024 22:35

کراچی میں آن لائن ایپ پر چوری کی گاڑیاں فروخت کرنیوالا 6 رکنی گروہ پکڑا گیا

کراچی میں آن لائن ایپ پر چوری کی گاڑیاں فروخت کرنیوالا 6 رکنی گروہ پکڑا گیا
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آن لائن ایپ پر چوری کی گاڑیاں فروخت کرنے والا 6 رکنی گروہ پکڑا گیا، ملزمان رینٹ آکار سے گاڑی لے کر ڈپلیکیٹ چابی بنا لیتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی اے وی ایل سی نے سی پی ایل سی حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے بتایا کہ آن لائن ایپ پر چوری کی گاڑیاں فروخت کرنے والا 6 رکنی گروہ کو پکڑا ہے، ملزمان رینٹ آ کار سے گاڑی لے کر ڈپلیکیٹ چابی بنا لیتے تھے، ملزمان کار واپس کرتے وقت ٹریکر بھی لگا دیتے تھے اور کار چوری کرکے چیسس اور انجن نمبر تبدیل کر دیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اپریل میں موٹرسائیکل اسنیچنگ اور لفٹنگ میں واضح کمی ہوئی، موٹرسائیکل اسنیچنگ 12 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ عارف اسلم راؤ نے کہا کہ نئی موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ملزمان سے 2 لاکھ نقدی اور 2 نئی موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان نے موبائل ایپ سے 5 لاکھ ٹرانسفر کئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 1134160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش