اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے امیر ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، حافظ نعیم الرحمن اس وقت قوم کے لیے امید ہیں۔ جماعت اسلامی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے جس میں کسان، تاجر، طلبہ، مزدور، نوجوانوں اور خواتین کے مسائل کو حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ظالمانہ نظام اور جعلی مینڈیٹ چور حکمران مسلط ہیں۔ فارم 47 کی بنیاد پر آنے والی حکومت کو ہم تسلیم نہیں کرتے۔ اس موقع پر ضلع بھر سے کارکنان شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن 15 مئی کو ملتان پہنچیں گے جہاں وہ شام 7 بجے المینار مارکی میں استقبالیہ سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں نائب امرا اضلاع اور صوبائی و قومی حلقوں کے ذمہ داران نے بھی شرکت کی۔