0
Friday 10 May 2024 22:47

کراچی کی مسجد سے چور نمازی کا لیپ ٹاپ لے اڑا، ویڈیو وائرل

کراچی کی مسجد سے چور نمازی کا لیپ ٹاپ لے اڑا، ویڈیو وائرل
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی ایک مسجد سے چور کی جانب سے نمازی کا لیپ ٹاپ چرانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں چور کو مسجد میں داخل ہونے کے بعد پہلے وضو کرنے اور بعد ازاں باجماعت نماز کی ادائیگی کرنے والے ایک نمازی کا لیپ ٹاپ بیگ چرا کر رفو چکر ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ہونے والی نجی ٹی وی کی ویڈیو کے مطابق چوری کا واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال کی ایک مسجد میں پیش آیا، جہاں چور نے مسجد میں داخل ہونے کے بعد اور چوری کرنے سے قبل وضو بھی کیا۔ چور کو وضو کرنے کے بعد مسجد میں اندر داخل ہوتے اور مسجد کا جائزہ لیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور نماز کی ادائیگی کرنے والے افراد اور مسجد کا مکمل طرح جائزہ لینے کے بعد ایک نمازی کا لیپ ٹاپ بیگ آرام سے اٹھا کر مسجد سے باہر نکل جاتے ہیں۔ سی سی ٹی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باوضو چور لیپ ٹاپ بیگ کاندھے پر لٹکا کر آرام سے مسجد سے نکل جاتا ہے۔ بعد ازاں نماز نے لیپ ٹاپ چوری ہونے کا مقدمہ بھی دائر کروایا۔
خبر کا کوڈ : 1134168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش