0
Friday 10 May 2024 23:20

بہاولپور، علامہ مقصود علی ڈومکی کا دورہ بہاولپور، وکلاء اور مومنین سے ملاقات

بہاولپور، علامہ مقصود علی ڈومکی کا دورہ بہاولپور، وکلاء اور مومنین سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے دورہ جات کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے صوبہ جنوبی پنجاب کے تین روزہ دورہ کے دوسرے دن بہاولپور کا دورہ کیا۔ بہاولپور پہنچنے پر ضلعی صدر سید سکندر شاہ، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نوید محسن چوہان، جنرل سیکریٹری بلال حسین جعفری، سیکرٹری روابط احسان حیدر، لیگل ایڈوائزر جاوید حسین کلاچی ایڈووکیٹ، پروفیسر ملک عابد سیکرٹری تعلیم نے مرکزی رہنما کا استقبال کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈسٹرکٹ بار کے وکلا سے ملاقات کی اور ان سے خطاب کیا۔ انہوں نے شیعہ جامع مسجد بہاولپور میں مومنین کرام اور کارکنوں سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین الہی جماعت ہے جو انبیا کرام اور آئمہ ھدی علیہم السلام کے نقش قدم پر چل کر ملک و ملت کی خدمت کر رہی ہے۔ متنازعہ تکفیری نصاب تعلیم کے خلاف مجلس وحدت مسلمین نے جدوجہد کرتے ہوئے ایسے نصاب تعلیم کا مطالبہ کیا ہے جو تمام مسالک اور مکاتب فکر کے لئے یکساں طور پر قابل قبول ہو۔ تاریخ کی وہ متنازعہ شخصیات جن کی اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عداوت شک و شبہ سے بالاتر ہو اسے نصاب تعلیم میں سرچشمہ ہدایت قرار دینا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل یہ جنگ ہار چکا ہے اور نیتن یاہو پوری دنیا میں ایک جنگی مجرم کے طور پر پہچانا جاتا ہے۔ دنیا امریکہ کو فلسطینیوں کے قتل عام میں شریک جرم سمجھنی ہے۔ اس موقع پر شاہد اعوان ایڈووکیٹ، صادق جعفری، افضل ہاشمی، سید فرخ نقوی ایڈووکیٹ، ملک محمد ظفر ایڈوکیٹ و دیگر وکلا موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1134178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش