0
Saturday 11 May 2024 10:51

بھارت پاکستان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، عمر عبداللہ

بھارت پاکستان مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کریں، عمر عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کیلئے ماحول کو سازگار بنائیں گے اور مسائل حل کر لیں گے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک نئی حکومت بن چکی ہے جبکہ 4 جون کو نتائج آنے کے بعد بھارت میں بھی ایک نئی حکومت بنے گی اور جو بھی حکومت بنائے گا ہمیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے رہنما مذاکرات کے لیے ایک سازگار ماحول پیدا کریں گے اور اپنے تحفظات اور مسائل حل کر لیں گے۔ عمر عبداللہ نے مزید کہا کہ بھارت میں جاری انتخابی مہم کے دوران مسلمانوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما کا یہ بیان بھی سامنے آیا ہے کہ یہ انتخابات مودی بمقابلہ راہول اور ترقی بمقابلہ جہاد ہے۔ عمر عبداللہ نے استفسار کیا کہ آپ صرف یہ دکھانے کے لیے جہاد کی بات کرتے ہیں کہ مسلمان جہاد کے علاوہ کچھ نہیں جانتے۔
خبر کا کوڈ : 1134250
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش