0
Saturday 11 May 2024 11:12

نائجر سے تمام امریکی افواج کے انخلا پر مبنی پینٹاگون کا حکم

نائجر سے تمام امریکی افواج کے انخلا پر مبنی پینٹاگون کا حکم
اسلام ٹائمز۔ نائجر میں امریکی افواج کیخلاف وسیع عوامی احتجاجات اور نائجر کی حکومت کی جانب سے امریکی فوج کیساتھ تمام ملکی معاہدوں کے منسوخ کر دیئے جانے پر امریکی وزارت دفاع نے نائجر میں موجود اپنے تمام فوجیوں کو وہاں سے فی الفور نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ 

اس بارے اپنی ایک رپورٹ میں معروف امریکی ای مجلے پولیٹیکو نے اعلان کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے دفتر پینٹاگون نے اپنی تمام افواج کو نائجر سے فی الفور انخلاء کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی خبررساں ایجنسی روئٹرز کہ جس نے گزشتہ ہفتے ہی دعوی کیا تھا کہ نائجر کی جانب سے امریکی فوجیوں کو ملک سے نکال باہر کرنے کے فیصلے کے بعد روسی فوجی اہلکار ایک ایسے ہوائی اڈے میں داخل ہو گئے ہیں کہ جہاں امریکی فوجی بھی تعینات ہیں، نے بھی اعلان کیا ہے کہ نائجر کی حکمران فوج نے امریکہ کو حکم دیا ہے کہ وہ افریقی براعظم کے مغرب میں واقع اس ملک سے اپنے 1 ہزار کے لگ بھگ فوجیوں کو فی الفور واپس بلا لے۔

اس حوالے سے پینٹاگون کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روئٹرز کو مزید بتایا کہ روسی فوجی 101ویں ایئر بیس کہ جہاں امریکی فوجی موجود ہیں، سے علیحدہ ایک دوسرے مقام پر تعینات ہیں اور یہ کہ دونوں ممالک کے فوجی آپس میں خلط ملط نہیں ہوئے۔

روئٹرز کا لکھنا تھا کہ امریکی افواج کے مکمل انخلاء کے بعد امریکہ کی جانب سے نائجر میں کی گئی مورچہ بندیوں کا انجام تاحال واضح نہیں!!
خبر کا کوڈ : 1134257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش