0
Saturday 11 May 2024 23:21

امریکا کی اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش

امریکا کی اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ رفح میں بڑا حملہ نہ کرنے کیلئے امریکا نے اسرائیل کو پیشکش کردی۔ رفح میں بڑا آپریشن روکنے کے لیے امریکا نے اسرائیل کو حماس رہنماؤں سے متعلق خفیہ معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کردی۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے رفح میں بڑے پیمانے پر آپریشن نہ کرنے کے بدلے اسرائیل کو غزہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے کیلئے خفیہ معلومات دینے اور حماس کی سرنگوں کے نیٹ ورک کی معلومات دینے کی پیشکش کی ہے۔ حماس نے رفح میں اسرائیلی آپریشن اور فلسطینیوں کے خلاف انسانیت سوز جرائم کا مکمل ذمہ دار بائیڈن انتظامیہ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ صیہونی فسطائیت کے جرائم پر مسلسل پردے ڈال رہا ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری ڈرنا چھوڑے، غزہ میں حملے روکنے اور امداد کی فراہمی کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھائے۔ دوسری جانب اسرائیلی جنگی کابینہ نے رفح حملے میں توسیع کی منظوری دے دی، جس کے بعد اسرائیلی ٹینکوں نے رفح کو جنوب سے گھیرے میں لے لیا، مشرقی حصے کے بعد وسطی رفح سے بھی فلسطینیوں کو نکلنے کا حکم دے دیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ بے گھر فلسطینی رفح سے بھی بے دخل ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی رہائشی علاقوں پر بمباری جاری ہے، جس میں 8 بچوں سمیت 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 1134452
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش