0
Thursday 16 May 2024 10:03

رفح پر اسرائیل کے حملے ناقابل قبول ہیں، انقرہ

رفح پر اسرائیل کے حملے ناقابل قبول ہیں، انقرہ
اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" نے گزشتہ شب غزہ کی پٹی میں "رفح" شہر پر اسرائیل کے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کی ضرروت پر زور دیا۔ اس حوالے سے ھاکان فیدان نے کہا کہ اس پٹی پر انسانی امداد کی ترسیل میں موجود رکاوٹوں کو برطرف کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی رژیم نے مغرب اور امریکہ کے کندھوں پر جو بوجھ ڈالا ہے اس میں بُری طرح اضافہ ہو چکا ہے۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اسرائیل سے پوچھیں کہ کیا اُسے 1967ء میں بننے والی بارڈر لائن قبول ہے؟۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" کہہ چکے ہیں کہ یہ مت سمجھیں کہ اسرائیل، غزہ میں جارحیت کے بعد سکون سے بیٹھ جائے گا۔ اگر اسے روکا نہ گیا تو یہ جلد یا بدیر ترکیہ کو ہدف بنائے گا۔ رجب طیب اردگان نے اس امر کی وضاحت کی کہ ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کے لئے حماس کے ساتھ کھڑے ہیں اور ترکیہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ہم اس حمایت کو جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1135418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش